Mar 08, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں و فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جی اور اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی و پالیسی امور اور قوانین میں ترامیم کے معاملات زیر غور آئے۔پولیس اصلاحات، پبلک سیفٹی، کمپلینٹس اور بھرتیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی اور ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔آئی جی پنجاب نے اجلاس میں زیر بحث آنے والی تجاویز اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
(روز نامہ جنگ)
********************
