ترقی کے اہل 39ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات حکومت پنجاب کوارسال

Mar 08, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے )ایس پی کےعہدہ پرترقی کے اہل 39ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئیں،وزیر اعلی مریم نوازکی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت گزشتہ روز پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ترقی کی سفارشات میں ڈی ایس پیزٹریفک ریاض احمد ،شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد ،منیر بدر ،شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ ، علی اختر ،شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد ،محمد خان ،عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن ،اختر علی ،عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال ،محمد طارق ،حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید ،شاہد اکرام ،عصر علی، غازی عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال ،ہمایوں افتخار ،معظم علی، عادل رشید، سلیم اللہ اورریاض احمد شامل ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

*********************