موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن، 08 موک ایکسائزز کی گئیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسائزز جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 08 موک ایکسرسائزز کی گئیں۔سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی۔ملزمان کے قبضہ سے 43 کلو گرام چرس، 02 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔موک ایکسرسائززمیں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ملک و قوم کی حفاظت کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور موک ایکسر سائز سمیت انسدادی اقدامات جاری رکھے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر241)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, March 9, 2025