پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز، اقلیتی کمیونٹی کو خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم

پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز، اقلیتی کمیونٹی کو خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم
پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز سے اب تک 86 ہزار 500 سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس
 
پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کو خدمات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز سے اب تک 86 ہزار 500 سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ میثاق سنٹرز پر 12 ہزار 200 سے زائد اقلیتی افراد کے مسائل حل کئے گئے۔ 37 ہزار 700 سے زائد اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں۔ 46 ہزار سے زائداقلیتی افراد نے میثاق سنٹرز کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔صوبہ بھر کے 37 اضلاع میں 57 میثاق سنٹرز اقلیتی کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ میثاق سنٹرز کے پلیٹ فارم سے اقلیتی شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر239)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, March 9, 2025