آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 23 لاکھ روپے کی رقم جاری۔
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 23 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل اسد عباس کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔زخمی انسپکٹر محمد سرور کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے اورزخمی کانسٹیبل شیراز خان کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔زخمی ٹرینی سب انسپکٹر وحید احمد،زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد راشد، زخمی کانسٹیبل حامد اقبال، زخمی کانسٹیبل عامر محمود،زخمی کانسٹیبل اکرام حیدر اور زخمی کانسٹیبل لیاقت علی کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر238)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, March 9, 2025