پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت،
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقہ پام سٹی میں گزشتہ روز ریڈ کے دوران منشیات فروش کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر236)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
