پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ بنگلہ اچھا میں کچہ کریمنلز کے خلاف اہم کامیابی،
لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے جانے والے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ بنگلہ اچھا میں کچہ کریمنلز کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کے چنگل سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچہ کریمنلز لنڈ گینگ نے 03 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا تھا۔مغوی کو شٹرنگ کے کام کیلئے دھوکے سے کچہ کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیاتھا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کواطلاع موصول ہوئی کہ اغواکار مغوی انور کو کچہ سے کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں جس پر راجن پور پولیس نے فوری کاروائی کی، پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مغوی نے بحفاظت بازیاب ہونے پر راجن پور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر231)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Friday, March 7, 2025