پروموشن بورڈ کا اجلاس‘ ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کیلئے کیسز کا جائزہ

Mar 07, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کیلئے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔پروموشن بورڈ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور محکمہ داخلہ و ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائیگی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

********************