پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری

پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا،
 
پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔پروموشن بورڈ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور محکمہ داخلہ و ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت۔  اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کے لئے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر225)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, March 6, 2025