پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی، اشتہار جاری کر دیا گیا

پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی، اشتہار جاری کر دیا گیا۔
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کا آغاز،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل بینڈ سٹاف کیلئے عمر کی حد 18 سے 30 سال رکھی گئی ہے اور متعلقہ فیلڈ میں مہارت رکھنے والے امیدوار بھرتی کیلئے اہل ہونگے۔امیدوار بھرتی کیلئے درخواست فارم 20 مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔خواتین و سابقہ فوجیوں کیلئے 10 فیصد جبکہ اقلیتی شہریوں کیلئے 05 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔بھرتی ہونے والے امیدواروں کو لاہور، ٹیلی کمیونیکیشن، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں تعینات کیا جائے گا۔ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے ٹیسٹ لیے جائیں گیا۔قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر224)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, March 6, 2025