لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر عطا محمد کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید کانسٹیبل احسان علی کے والد کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کا حکم دیا۔ اے ایس آئی جعفر حسین کی سنیارٹی کی بحالی اورسب انسپکٹر صفدر سجاد کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر قیصر مشتاق کی درخواست پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل ساجد محمود کی ٹرانسفر اور چھٹی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
