سنگین مقدمات کے 8 خطرناک اشتہاری انٹر پول کے ذریعے گرفتار

Mar 05, 2025

لاہور + اسلام آباد + گوجرانوالہ (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ مفرور اشتہاری وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ اشتہاری وسیم اسلم  نے 2016ء میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ وسیم اسلم قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں9 سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ دریں اثناء پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھتہ خوری، راہزنی اور ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب7 خطرناک اشتہاری مجرمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم انسپکٹر خالد وریا کی قیادت میں اشتہاریوں کو لے کر شارجہ سے لاہور ائرپورٹ پہنچ گی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*********************