آئی سی سی چیمپینز ٹرافی: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین لاہور قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین لاہور قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل:
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی،
 
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا سیمی فائنل میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔کھلاڑیوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس،ا سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اورا سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی جبکہ ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس،ا سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹری گیٹس پر تعینات فورس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر220)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 5, 2025