Mar 05, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مفرور اشتہاری وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ۔ اشتہاری مجرم وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اشتہاری کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ وسیم اسلم قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں 9 سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈنیشن سے اشتہاری کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی تعداد 9 ہوگئی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
