آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن
 آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ظفر کالونی مریدکے میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل محمد بلال  نے 2024 میں دوران گشت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہلخانہ میں اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد بلال کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد بلال نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر217)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, March 4, 2025