قوت سماعت کا عالمی دن: پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے مصروف عمل

قوت سماعت کا عالمی دن: پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے مصروف عمل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اب تک 33 بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے05 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کیے، ترجمان پنجاب پولیس
قوت سماعت کا عالمی دن: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورپولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہیں اور قوت سماعت کی بحالی کے لئے کوکلئیر امپلانٹ سرجری پر فی بچہ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 33 بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے اب تک 05 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے پولیس ملازمین کو دئیے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے کسی بھی حادثے یا بیماری کی وجہ سے سماعت سے محروم ہوجانے والے 160 بچوں کو ہیئرنگ ایڈ کیلئے 01 کروڑ 83 ہزار روپے سے زائد رقم دی جا چکی ہے اورسرجری کے بعد بچوں کو سپیچ تھیراپی کے ذریعے قوت گویائی کی بحالی کے لئے لاکھوں روپے کی سکالر شپس بھی دی جا رہی ہیں۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے سپیشل بچے نارمل انداز میں سننے جبکہ سپیچ تھیراپی کے بعد بولنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر214)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, March 3, 2025