پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل

پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل
ماہِ فروری2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ3.1 ملین افراد کو چیک کیا گیا،  680 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا
 
پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ فروری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.1 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 680 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.5 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 261 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 43 ہزار 8 سو 66 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر  1167 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 13 ہزار سے زائد  ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت30 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 401 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔11997 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 16 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں - ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 70 مقدمات درج کئے گئے، منشیات فروشوں سے 932 لیٹر شراب، 1555 گرام چرس اور 120 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر213)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, March 3, 2025