سانحہ لبرٹی چوک، سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 16ویں برسی

سانحہ لبرٹی چوک، سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 16ویں برسی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سانحہ لبرٹی چوک کے 06 بہادر شہداء اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے 06 پولیس افسران و اہلکاروں کی 16ویں برسی کے موقع پولیس شہدا اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت سپورٹس و کلچرل سرگرمیوں کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔ پولیس افسران اورجوانوں نے2009ء میں آج ہی کے دن سری لنکن ٹیم پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں ٹریفک وارڈن تنویر اقبال، ہیڈ کانسٹیبل فیصل رشید، کانسٹیبلز مدثر ندیم، ظفر اقبال، محمد سلطان اور ٹیپو فرید شامل ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ شہداء پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر212)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, March 3, 2025