آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ 42 ہزار روپے فنڈز جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ 42 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر شہزاد اشرف کی بیٹی کے کڈنی ٹرانسپلانٹ، کانسٹیبل سید انوار الحسن کو بیٹے کے پوسٹ فوسہ ٹیومر اور ٹریفک وارڈن ثاقب ندیم کو 04 سالہ بیٹی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان کو 05 سالہ بیٹے کے تھیلیسمیا کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے اور ہیڈ کانسٹیبل غازی خرم سجاد کو بیٹے کے برین ٹیومر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ مرحوم ٹریفک وارڈن محمد توصیف کی بیوہ کو بیٹے کے دل کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی۔ سب انسپکٹر جہانگیر قمر، اے ایس آئی مطلوب احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد عرفان اور کانسٹیبل مدثر خان کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 10 ہزار روپے دئیے گئے۔ اسی طرح اے ایس آئی خالد جاوید، کانسٹیبل ناصر عباس، کانسٹیبل قمر عباس اور ای ڈی سی رب نواز کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 62 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ سینئر کلرک محمد عمران، ٹریفک وارڈن محمد توقیر اور سینٹری ورکر محمد رمضان کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 95 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر211)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, March 3, 2025