Mar 03, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1900 سے زائد ملزمان گرفتار اور 1866 مقدمات درج کئے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ 04 لاکھ 18 ہزار 284 پتنگیں، 13 ہزار 929 چرخیاں برآمد اور 1505 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے لاہور میں 482 ملزمان گرفتار، 488 مقدمات درج، 19263 پتنگیں اور 714 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ پچھلے سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
