زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید 24لاکھ، 50ہزار روپے جاری

Mar 03, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی انسپکٹر ریاض محمد کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے، زخمی اے ایس آئی محمد عدنان، زخمی سب انسپکٹر کاشف اقبال اور زخمی کانسٹیبل واجد علی کو طبی اخراجات کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے، زخمی کانسٹیبل صداقت علی کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے، زخمی کانسٹیبل ذوالقرنین حیدر اور زخمی کانسٹیبل عبدالمالک کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************