لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں راولپنڈی اور سرگودھا ریجنز کا انسداد کرائم اجلاس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ہوا۔ کرائم کنٹرول،لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے دونوں ریجنز میں چالاننگ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور ریکوری کی شرح غیرتسلی بخش قرار دی۔انہوںنے کہا کہ ایف آئی آرز فوری رجسٹر کریں اور بیجا تاخیر کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو ریسکیو15کی کالز کی تصدیق کیلئے سائلین سے خود رابطہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گمشدہ خواتین، بچوں کی بازیابی اور زیادتی کیسز کے حل کیلئے اقدامات مزید تیز کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
