اشتہاری مجرموں کی گرفتاری ‘چالاننگ کی شرح بہتر بنائیں:آئی جی پنجاب

Mar 01, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجن کی کرائم میٹنگ سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں منعقد ہوئی۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجنز میں چالاننگ، ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور چالاننگ کی شرح بہتر بنائیں۔ رمضان المبارک کے دوران مساجد، عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی  بنائیں۔ ڈی پی اوز 1787،سی ایم کمپلینٹس اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر شکایت کنندگان سے خود رابطہ کرکے فیڈ بیک لیں۔بلائنڈ مرڈر، خواتین اور بچوں سے زیادتی و دیگر سنگین کیسز کے حل پر فوکس کریں۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں انویسٹی گیشن افسران ڈی این اے لازمی کروائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*******************