آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Feb 28, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔  تفصیلات کے مطابق، لیڈی کارپورل شکیلہ پروین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر آر پی او ساہیوال کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید کانسٹیبل محمد اسلم کی اہلیہ کی پنشن درستگی اورکانسٹیبل علی کامران کی مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ودیگر درخواستوں پر ریلیف کی ہدایت کی۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************