لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کو مزید 85 لاکھ روپے دیئے گئے۔ 15 شہداء کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس جبکہ ایک شہید کی فیملی کو 10 لاکھ روپے چیک کی صورت میں ادا کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017ء سے قبل کے 701 پولیس شہداء کے اہلخانہ کو پلاٹس فراہم کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب پولیس نے شہداء کے اہلخانہ کو اپنے وسائل سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 05 کروڑ 75 لاکھ روپے فراہم کئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید انسپکٹرز شاہد عباس اور صفدر علی کے اہلخانہ کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے۔ اسی طرح شہید اے ایس آئیز محمد علی اور شبِ قدر کے اہل خانہ کو چیک دیئے گئے۔شہید کانسٹیبلز محمد ارشد، جلیل احمد، رحمان الٰہی اور افتخار احمد کے اہل خانہ بھی چیک حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
********************