لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں انسداد کرائم جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب نے ملتان اور ساہیوال ریجنز میں کرائم کنٹرول،لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے دونوں ریجنز میں تکمیل چالان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی شرح پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ سنگین جرائم کے عادی مجرمان کو اشتہاری کیٹیگری میں شامل کرکے گرفتاری یقینی بنائیں۔ایف آئی آرز کی رجسٹریشن ،تفتیش،چلاننگ تک ٹائم لائن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں۔بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی قتل و ریپ، اغوا برائے تاوان،خواتین اور بچوں کے اغوا کے کیسز پر فوکس کریں۔خواتین سے زیادتی کے کیسز کی انویسٹی گیشن ایس ایس او آئی یوکا ماہر افسر کرے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
