پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لئے پرعزم،
لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لئے پرعزم ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچا دیئے گئے ہیں۔ سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس پیز سمیت سینئر افسران شہدا پولیس کے گھروں میں گئے، اہلخانہ سے ملاقات، پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔ سینئر پولیس افسران نے شہدا پولیس کے اہلخانہ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے رمضان المبارک کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ سینئر افسران نے شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کو آئی جی پنجاب کی طرف سے رمضان پیکج اور شہدا میڈلز بھی دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس خوشی غمی کے لمحات سمیت تمام تہواروں پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ہمراہ ہے۔ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےدوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔ رمضان پیکج کے تحت پولیس ویلفیئر فنڈ سے اشیاء خورد و نوش پر مبنی رمضان پیکج شہدا کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا گیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر208)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Sunday, March 2, 2025