سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، لیڈی کارپورل شکیلہ پروین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر آر پی او ساہیوال کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید کانسٹیبل محمد اسلم کی اہلیہ کی پنشن درستگی اورکانسٹیبل علی کامران کی مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔کانسٹیبل افتخار احمد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔اے ایس آئی سید دلشاد حسین کی سنیارٹی اور 03 اے ایس آئیز محمد تنویر، جاوید اور قیصر محبوب کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کوریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہید سب انسپکٹر سجاد حسین کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی پی او ڈی جی خان کو ریلیف کا حکم دیا۔ 03 ہیڈ کانسٹیبلز سعید احمد، شاہد رضا اور تسلیم رضا کی سنیارٹی کی درخواستوں پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر198)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, February 27, 2025