آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس،
آئی جی پنجاب نے ملتان اور ساہیوال ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے ملتان اور ساہیوال ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ملتان کیپٹن (ر)سہیل چوہدری، آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے دونوں ریجنز میں تکمیل چالان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی شرح پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم کے عادی مجرمان کو اشتہاری کیٹیگری میں شامل کرکے گرفتاری یقینی بنائیں۔ ایف آئی آرز کی رجسٹریشن، تفتیش، چالاننگ تک ٹائم لائن اور ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔ بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی قتل و ریپ، اغوا برائے تاوان، خواتین اور بچوں کے اغوا کے کیسز پر فوکس کریں۔ خواتین سے زیادتی کے کیسز کی انویسٹی گیشن ایس ایس او آئی یو (SSOIU) کا ماہر افسر کرے۔ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت گنہگار  مجرمان کا ڈیٹا رجسٹر کرکے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ آر پی اوز ڈی پی اوز انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کی ٹاسک لسٹ تشکیل دے کر فالو اپ لیں۔ ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز، 1787 اور دیگر کمپلینٹ پورٹلز پر شکایات کے ازالے کی خود مانیٹرنگ کریں۔ نقب زنی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر ایس ڈی پی اوز،  ایس ایچ اوز خود جائے وقوعہ پر پہنچیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا موٹر سائیکل عام شہری کی سواری ہیاور چوری شدہ موٹر سائیکلز کی ریکوری کی شرح بڑھانے کے اقدامات کریں۔ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹ ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز کی کارکردگی شاندار ہے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز داد رسی کے لئے 1787 کمپلینٹ سنٹر پر مدعیان اور سائلین سے خود رابطہ کریں۔ کمیونٹی پولیسنگ بڑھائیں، عوامی نمائندوں سے روابط مزید بہتر بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی  مانیٹرنگ اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر195)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, February 27, 2025