ازبکستان کی سٹیٹ یونیورسٹی (Namangan) کے 23 رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
یونیسکو کے زیر اہتمام نمنگان سٹیٹ یونیورسٹی (NamSU) کے طلبا و طالبات، اساتذہ کرام کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے یونیسکو کے زیر اہتمام نمنگان سٹیٹ یونیورسٹی (NamSU) کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کے 23 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔ازبک وفد کو پنجاب پولیس کے انفراسٹرکچر، پولیسنگ، جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات بارے آگاہ کیا گیا۔وفد کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر، دونوں ممالک دوستی اور محبت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پنجاب میں پرامن اور محفوظ ماحول میں شاندار تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ پنجاب کے لوگ بے حد خوبصورت اور مہمان نواز ہیں اور بے مثال پذیرائی پرہم شکرگزار ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ازبکستان اور صوبہ پنجاب میں مشترکہ اقدار، لازوال دوستی اور محبت کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔دونوں ممالک کا تہذیب و تمدن، ثقافت، روایات اور آرکیٹیکچر تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وفد کو سی پی او کے شہدا و غازی والز، 1787 کمپلینٹ سنٹر، پولیس میوزیم، درسگاہ اور کانسٹیبلری لاوئج سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ازبک وفد اور پنجاب پولیس کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر194)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, February 26, 2025