آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس،
آئی جی پنجاب نے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،
لاہور 26 فروری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے زیر التوا چالانوں کا جائزہ لیتے ہوئے تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ موثر تفتیش، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور بروقت چالاننگ انصاف کا پہلا تقاضا ہے۔ قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت سنگین جرائم کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک لسٹ تشکیل دیں۔ انویسٹی گیشن افسران کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پندرہ روزہ ٹارگٹس دیں اور باقاعدگی سے فالو اپ لیں۔ سی ایم کمپلینٹ، آئی جی کمپلینٹ 1787، ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز اور دیگر پورٹلز پر شکایات کے ازالے کی خود مانیٹرنگ کریں۔ رابری، نقب زنی، موٹر سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں کے تدارک پر فوکس کریں۔ نائٹ پٹرولنگ بامقصد اور موثر ہونے کے ساتھ ساتھ 15 کی کالز پر ریسپانڈ مزید بہتر بنائیں۔ منظم جرائم اور منشیات ڈیلرز کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ بلاوجہ سزاؤں کی بجائے اصلاحی پہلو کے پیش نظر اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔ ملک دشمن اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں مساجد، عبادت گاہوں، شہریوں کی سکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کا حکم بھی دیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی، اے آئی جی آپریشنز اور ڈی پی او رحیم یار خان اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر192)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, February 26, 2025