آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال اور لاہور ہائی کورٹ آمد،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال اور لاہور ہائی کورٹ آمد،
آئی جی پنجاب کی ہسپتال میں زیر علاج شہری آصف جاوید اور اہلخانہ سے ملاقات، عیادت کی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میو ہسپتال اور لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی/ لیگل اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اوردیگر سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میو ہسپتال میں زیر علاج شہری آصف جاویدکی عیادت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔آئی جی پنجاب نے شہری آصف کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے شہری آصف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔آئی جی پنجاب نے شہری کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں آئی جی پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد، ایس پی سکیورٹی لاہور عبدالوہاب اور سینئر افسران ہمراہ تھے۔ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ہائی کورٹ کی سکیورٹی اور چیکنگ میکانزم مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محمد آصف جاوید نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں خود سوزی کی کوشش کی تھی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آصف کی جان بچائی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر191)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, February 25, 2025