آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں جاری، پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری،
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میچز پرامن اور محفوظ ماحول میں جاری ہیں اور پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جارہے ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں 399 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 13491 افراد سے پوچھ گچھ، 53 مشتبہ افراد اور 42 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 18 بندوقیں اور 05 کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ رواں سال اب تک صوبہ بھر میں 16 ہزار 577 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ 03 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 3127 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 51 پسٹلز، 30 کلاشنکوف، 26 بندوقیں اور15551 گولیاں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔چیمپینز ٹرافی کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن جاری رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ہیں۔ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر190)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, February 25, 2025