آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل شاہمیر خان کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل ارسلان ارشاد، زخمی اے ایس آئی محمد اشرف اور زخمی کانسٹیبل غلام عباس کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل کاشف الٰہی کو طبی اخراجات 03 لاکھ روپے اور زخمی کانسٹیبل نوید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر188)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, February 25, 2025