لاہور (کرائم رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ٹاکرا سوموار کے روز منعقد ہوا جس میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ دریں اثناء اب کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے لیے ویری فیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے.
(روز نامہ جنگ)
***********************
