آئی جی سے پولیس ملازمین کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Feb 25, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد اکمل کی بیٹی کیلئے سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور کانسٹیبل محمد ایوب کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی ریٹائرڈ انسپکٹر وقار اشرف کی سنیارٹی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ انسپکٹر رانا جاوید کی بیٹی کی بھرتی کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************