لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ اسسٹنٹ آصف جاوید کو ٹانگ کے علاج کیلئے 05 لاکھ 50 ہزار روپے اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اسلم کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، سب انسپکٹر لیاقت علی کو بیوی کے دماغی اور کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ ڈی ایس پی ساجد اقبال، ٹریفک وارڈن محمد عمران اور کانسٹیبل وحید احسان کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس، جونیئر کلرک زین محمود، اے ایس آئی تصور عباس اور کانسٹیبل سجاد منیر کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،ٹریفک وارڈن الطاف حسین، کانسٹیبل افضل زاہد، کانسٹیبل عثمان مغل اور کانسٹیبل عامر شہزاد کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،انسپکٹر محمد اسماعیل، سب انسپکٹر عامر حسین اور کانسٹیبل علی حسن کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************