پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ اسسٹنٹ آصف جاوید کو ٹانگ کے علاج کیلئے 05 لاکھ 50 ہزار روپے اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اسلم کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔سب انسپکٹر لیاقت علی کو بیوی کے دماغی اور کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ ڈی ایس پی ساجد اقبال، ٹریفک وارڈن محمد عمران اور کانسٹیبل وحید احسان کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ جونیئر کلرک زین محمود، اے ایس آئی تصور عباس اور کانسٹیبل سجاد منیر کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔ ٹریفک وارڈن الطاف حسین، کانسٹیبل افضل زاہد، کانسٹیبل عثمان مغل اور کانسٹیبل عامر شہزاد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔انسپکٹر محمد اسماعیل، سب انسپکٹر عامر حسین اور کانسٹیبل علی حسن کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر187)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, February 24, 2025