آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا راولپنڈی میں پہلا ٹاکرا:

آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا راولپنڈی میں پہلا ٹاکرا:
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ راولپنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئے۔ پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ٹاکرا سوموار کے روز منعقد ہوا جس میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے 367 ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں۔ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹری گیٹس پر سکیورٹی پر تعینات فورس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر186)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, February 24, 2025