انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1757 ملزم گرفتار

Feb 24, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1757 ملزمان گرفتار اور 1717 مقدمات درج کئے گئے،4 لاکھ 15 ہزار 516 پتنگیں، 13 ہزار 643 چرخیاں برآمد اور 1344 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 451 ملزمان گرفتار، 453 مقدمات درج، 19244 پتنگیں اور 700 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************