فیصل آباد: ڈولفن اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک، زخمی ملزم کوٹ عبدالمالک سے گرفتار

Feb 23, 2025

فیروزوالہ؍ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) موٹروے پل کوٹ عبدالمالک کے قریب  پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار  کر لیا گیا جس کی  شناخت عثمان ولد حضرت امین ساکن لاہور کے نام سے ہوئی۔ لوٹا ہوا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔  دریں اثناء فیصل آباد  تھانہ صدر کے علاقے خانوآنہ چوک میں ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دو اہلکار آصف اور ظہور زخمی ہوئے۔ جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔دریں اثناء ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ڈولفن اہلکار آصف شہید ہو گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************