پولیس ملازمین کے فلیٹس کی مرمت کیلئے77لاکھ کے فنڈز جاری

Feb 23, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کے رہائشی فلیٹس کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 77 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قربان لائنز لاہور میں ایلیٹ ڈبل سٹوری رہائشی بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 50 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سمیت دیگر مرمت اور تزئین و آرائش کے کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

**********************