آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے لمحہ بہ لمحہ کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔
(روز نامہ جناح)
************************
