رواں سال سنگین وارداتوں میں ملوث 677 گینگز کا خاتمہ

Feb 22, 2025

لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 677 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 1609 ارکان گرفتار کئے گئے۔ مجرمان سے 41 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔ 144 گاڑیاں، 1921 موٹر سائیکلز، 78 تولے سونا، 672 موبائل فونز اور 260 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔لاہور میں 107 گاڑیاں، 1474 موٹر سائیکلیں،451 موبائل فون، 24 تولے سونا اور 22 مال مویشی برآمد کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش د ی اورکہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے جبکہ قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

***********************