آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کے رہائشی فلیٹس کی مرمت، تزئین و آرائش کیلئے 77 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کے رہائشی فلیٹس کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 77 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قربان لائنز لاہور میں ایلیٹ ڈبل سٹوری رہائشی بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 50 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں اسی طرح قربان لائنز لاہور میں پولیس اہلکاروں کی رہائشی بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 27 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بطور سربراہ پولیس افسران و اہلکاروں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا فرائض میں شامل ہے۔ تھانوں اور پولیس دفاتر سمیت ملازمین کی رہائشوں کو بہتر بنانا اولین ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سمیت دیگر مرمت اور تزئین و آرائش کے کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر180)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
