سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 677 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 21 فروری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 677 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 1609 ارکان گرفتار کئے گئے جبکہ مجرمان کے قبضہ سے 41 کروڑ 50 لاکھ روپے مال مسروقہ (پراپرٹیز) برآمد کیا گیا۔ 144 گاڑیاں، 1921 موٹر سائیکلز، 78 تولے سونا، 672 موبائل فونز اور 260 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرموں سے 32 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 422 گینگز کا خاتمہ اور 955 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مجرموں کے قبضے سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ لاہور میں 107 گاڑیاں، 1474 موٹر سائیکلیں، 451 موبائل فون، 24 تولے سونا اور 22 مال مویشی برآمد کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے جبکہ قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر178)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, February 21, 2025