پولیس ملازمین اور اہل خانہ کاعلاج معالجہ، مزید 32لاکھ 70ہزارروپے فنڈز جاری

Feb 20, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات میں بتایاکہ  اے ایس آئی غلام شبیر عباس اور کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے۔ کانسٹیبل راشد فاروق، کانسٹیبل طارق محمود کو مجموعی طور پر 06 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر رئیس شہزاد اور کانسٹیبل عبیداللہ کو  ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد عمران، سب انسپکٹر محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی اور مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کومجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کیساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************