Feb 20, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر)72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ 3rd فٹنس چیلنج 2025ء میں پولیس اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 15 میڈلز محکمہ کے نام کر لئے۔مقابلوں میں آرمی، واپڈا اور ریلوے سمیت مختلف محکموں سے باڈی بلڈر اتھلیٹس نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ اتھلیٹس کے مابین فٹنس چیلنج، باڈی فزیک اور باڈی بلڈنگ کیٹگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستان پولیس اتھلیٹس نے 04 گولڈ، 06 سلور، 05 برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ پولیس اتھلیٹ اطہر جہان نے باڈی فزیک جبکہ ارم اور اصغر علی نے فٹنس چیلنج میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ پولیس اتھلیٹ اعجاز حیدر نے باڈی فزیک جبکہ وسیم، قیصر، حرا اور عمران نے فٹنس چیلنج میں سلور میڈلز جیتے۔ پولیس اتھلیٹ عامر سعید، محمد عادل نے باڈی فزیک جبکہ قیصر رسول اور محمد عادل نے فٹنس چیلنج میں برونز میڈلز اپنے نام کیے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
