پنجاب پولیس کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش

پنجاب پولیس کرائم کنٹرول، پبلک سروس ڈلیوری کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش
جوڈو جیو جتسو چیمپین شپ، نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کے خواہشمند افسران و اہلکاروں کی فہرستیں طلب، مراسلہ جاری، ترجمان پنجاب پولیس
 
پنجاب پولیس کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جوڈو جیو جتسو چیمپین شپ، نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کے خواہشمند افسران و اہلکاروں کی فہرستیں طلب کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کیمپ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوگا۔ کوچز کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں کو کیمپ میں ٹریننگ دی جائیگی۔ منتخب کھلاڑی جوڈو جیو جتسو چیمپین شپ، نیشنل گیمز 2025 میں حصہ لے سکیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور کہا کہ پولیس اتھلیٹس کی ٹریننگ اور وسائل کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب پولیس اتھلیٹس کی قومی و صوبائی سطح پر کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ قومی کھیلوں میں مسلسل میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر176)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, February 20, 2025