آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،
کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs)، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، چیمپینز ٹرافی کے میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ترجمان پنجاب پولیس
بجلی چوری، موٹرویز کے گرد باڑ چوری سمیت مختلف امور زیر بحث آئے، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، اے آئی جی آر اینڈ ڈی ساجد حسین، اے آئی جی ڈویلپمنٹ عبداللہ لک جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں  "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز"  (KPIs)، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور چیمپینز ٹرافی کے میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری، موٹرویز کے گرد باڑ چوری سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بجلی چوری و موٹرویز کے گرد باڑ کی چوری کے کیسز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ لاہور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں زیر تکمیل سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت دیگر زیر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع کے ''کی پرفارمنس انڈیکیٹرز'' میں مجوزہ ترامیم اور اضافی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ملزمان کے خلاف اب تک 01 لاکھ 88 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 01 لاکھ 83 ہزار 120 سے زائد بجلی چور گرفتار اور 6241 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ موٹرویز کے گرد باڑ کی چوری میں ملوث 212 ملزمان کو گرفتاراور 203 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی باڑ برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں بجلی کمپنیوں کی بھرپور معاونت جاری رکھیں۔ بجلی چوری اور موٹر ویز کے گرد باڑ کی چوری کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ چوری شدہ باڑ کی خریداری میں ملوث فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پیش نظر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھیں۔ چیمپینز ٹرافی میچز کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز سمیت شائقین کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشن اور سیف سٹیز سمیت تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر174)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, February 20, 2025